Tuesday, September 16, 2014

Ahl-ul-Khutwah

DARUL IFTA

 Pillars of Islam
Content > `Aqidah > Ahl-ul-Khutwah
Q 3: Some Sufis claim that there are men who are called "Ahl-ul-Khutwah" (literally: People of Transcendent Step), what is the meaning of this term and to what extent is it correct according to Shari`ah (Islamic law)? They argue that the following Hadith supports their belief: "O My Servant, obey me and you will be a godly servant."
A: The term "Ahl-ul-Khutwah" refers to those who can cover long distances in a short time defying human nature and the Universal Laws of Allah. Their allegation is not true because there is no proof of this and the evidence they raise is baseless

MORE FATWAS
Read More »

Pledge made to a Sufi shaykh

DARUL IFTA
 Pillars of Islam
Content > `Aqidah > Pledge made to a Sufi shaykh
Q 2: What is the ruling of Islam on the pledge that we make to the shaykhof a Tariqah (Sufi order)? Will we be considered disobeying the Qur'an and the Sunnah (whatever is reported from the Prophet) if we break it?
A: It is not permissible to make a pledge of allegiance to anyone except to a Muslim ruler. It is not permissible to make it to the shaykh of a Sufi order or any other person, for this has not been authentically reported from the Prophet (peace be upon him). Every Muslim should worship Allah ...READ MORE

Read More »

Final destination: Paradise or Hellfire?

DARUL IFTA
 Pillars of Islam
Content > `Aqidah > Final destination: Paradise or Hellfire?
Q 5: One of the principles of Ahl-ul-Sunnah (adherents to the Sunnah) is not to declare whether a person from Ahl-ul-Qiblah (literally: People who face Ka`bah-direction in Prayer) will enter Paradise or Hell. They should merely hope that the righteous will be rewarded and fear thatthe guilty be punished. Who are Ahl-ul-Qiblah?
A: Ahl-ul-Qiblah are the Muslims.
Read More »

The biological clock

DARUL IFTA
 Pillars of Islam
Content > `Aqidah > The biological clock
Q: I would like to inform Your Eminence that a new product called the "Biological Clock" was advertised in a magazine. The advertisement states:
The biological clock is the indicator of fertility. It helps you control birth and plan to get the desired gender of the child in accordance with the Hadith that reads: If the male fluid prevails upon the female fluid, the baby will be male, and if the female fluid prevails upon the male fluid, the baby will be female. Kindly, find it attached.
Your Eminence Mufty, my question is: Do these claims contradict Shari`ah? Is it permissible to make use of such a clock? Does it really help in selecting the desired gender of the child? I hope that you will answer me. May Allah guide you to what is good and right.
A: It is not permissible to use such a clock for the purpose mentioned above or to believe in it. Actually, all fetus-related affairs such as conception and gender of the fetus belong to the Ghayb which is known only by Allah (Glorified and Exalted be He). READ MORE
Read More »

Knowing what the inner-self conceals

DARUL IFTA
 Pillars of Islam
Content > `Aqidah > Knowing what the inner-self conceals
Read More »

Love for the Sake of Allah exceeding the proper bounds


DARUL IFTA


Pillars of Islam
Content > `Aqidah > Love for the Sake of Allah exceeding the proper bounds
Q 2: There is a practice that has spread among committed Muslim women and we would like to knowthe ruling on it, namely, women's excessive love for one another. A woman may exceed the proper limits in loving her Muslim sister. For example, she imitates her style of clothing, sacrifices her life for her, engraves her name on jewelry, visits her frequently, talks with her daily on the phone for hours, and may feel deeply upset if she does not see her. Women claim that this is love for the Sake of Allah (Exalted be He). We hope Your Eminence will explain the ruling on this andthe meaning of loving for the Sake of Allah. It is worth mentioning that this practice is common among women. Allah is the One sought for help.
A: Love for the Sake of Allah is one of the strongest expressions of Iman (faith). Those who love each other for the Sake of Allah will be shaded with His Shade on the Day of Resurrection - as authentically reported from the Prophet (peace be upon him). It is a good deed to love someone for the Sake of Allah because it means loving those whom Allah loves, namely, the pious people. A person is loved for the Sake of Allah when they fulfill the Rights of Allah and His Servants, and hold fast to Shari`ah (Islamic law). They are not loved because of their family status, lineage, beauty, wealth or any other worldly privilege. An indication of the sincerity of this love is that when the person being loved for the Sake of Allah disobeys Allah, this love diminishes according to the gravity of the sin and is replaced with anger for the Sake of Allah and respect for His Sanctities. On the other hand, it is not love for the Sake of Allah to exceed the proper limits in loving someone, be attached to them to the extent of not being able to part with them, or admire them so much. In fact, it indicates a defect in Tawhid (belief in the Oneness of Allah), READ MORE
Read More »

عقد نكاح كے دو دن بعد شك ہوا كہ ايجاب و قبول كے وقت اس كا ذہن منتشر تھا

131750: عقد نكاح كے دو دن بعد شك ہوا كہ ايجاب و قبول كے وقت اس كا ذہن منتشر تھا


ميرى شادى كے دو دن بعد مجھے خيال آيا كہ نكاح ميں ايجاب و قبول كے وقت تو ميرا ذہن منتشر تھا، مجھے اس كى تفصيل كا كوئى علم نہيں، ليكن مجھے يہ تو علم تھا كہ يہ عقد نكاح كے ليے ضرورى ہے، كيا يہ چيز عقد نكاح پر اثرانداز تو نہيں ہو گى ؟ 
اور آخر ميں يہ كہ عقد نكاح كے فارم پر دستخط كرنا زبانى ايجاب و قبول كے ليے كيوں كافى نہيں ہے، كيا يہ دستخط اور اسى طرح گواہوں اور ولى كے دستخط ايجاب و قبول شمار نہيں ہونگے ؟
الحمد للہ:
اول:
ايجاب و قبول عقد نكاح كے اركان ميں شامل ہوتا ہے اس كے بغير عقد نكاح صحيح نہيں ہوتا، كيونہ يہ عقد نكاح كے دونوں فريقوں كى رضا پر دلالت كرتا ہے.
خريد و فروخت اور كرايہ وغيرہ كے عقد ميں تو علماء كرام تساہل كرتے ہيں كہ يہاں فعلى ايجاب و قبول مثلا معاہدہ پر دستخط كرنا، يا خريدار كا بائع كو رقم ادا كرنا اور سامان قبضہ ميں كر لينا يہ سب زبان سے ادا كيے بغير صحيح ہے.
ليكن عقد نكاح ميں زبان سے ايجاب و قبول ضرورى ہے اور يہ نكاح كے مقام كى بنا پر ہے، كيونكہ يہ تو خريدو فروخت سے زيادہ خطرناك ہے، تا كہ گواہ كے ليے صحيح طور پر گواہى دينا ممكن ہو كہ انہوں نے صريحا خود اپنے كانوں سے ايجاب و قبول سنا ہے جس ميں كوئى احتمال يا چھپاؤ نہ رہے.
مستقل فتوى كميٹى سے درج ذيل سوال كيا گيا:
ايك نكاح ہوا اور لكھا بھى گيا اس پر خاوند اور بيوى اور ولى اور گواہوں كے دستخط بھى ہوئے، ليكن زبانى طور پر ايجاب و قبول نہيں ہوا تو اس كے متعلق كيا حكم ہے ؟
كميٹى كےعلماء كا جواب تھا:
" مذكورہ عقد نكاح كو دوبارہ كرنا ضرورى ہے؛ كيونكہ صرف لكھے ہوئے عقد نكاح پر دستخط كرنا ہى عقد نكاح كے ليے كافى نہيں؛ بلكہ اس كے ليے زبانى طور پر ايجاب كو قبول ہونا ضرورى ہے، كہ عورت كے ولى كى جانب سے ايجاب اور خاوند كى جانب سے قبول چاہے وہ كسى بھى لفظ كے ساتھ ہوں جو لوگوں ميں رائج ہو ہونا ضرورى ہے.
اس ليے جو يہ عقد نكاح ہوا ہے وہ باطل ہے، اس ميں شامل سب كو توبہ كرنى چاہيے " انتہى
ديكھيں: فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء ( 18 / 85 - 86 ).
صرف گواہى كا اعلان كرنے پر ہى اكتفا كرنا يہ قوى قول ہے، اور امام مالك كا مسلك يہى ہے، اور شيخ الاسلام ابن تيميہ رحمہ اللہ نے اسے اختيار كيا اور شيخ ابن عثيمين رحمہ اللہ نے اسے راجح كہا ہے.
مزيد آپ سوال نمبر ( 124678 ) كے جواب كا مطالعہ ضرور كريں.
اور احتياط اسى ميں ہے كہ دونوں كو جمع كيا جائے يعنى گواہى اور اعلان.
دوم:
آپ كا يہ قول كہ:
" ميرے ذہن ميں بات آئى كہ ميں تو ايجاب و قبول كے وقت منتشر الذہن تھا "
يہ شيطانى وسوسہ ہے تا كہ وہ آپ كو شك و پريشانى اور اضطراب ميں ڈال سكے، عقد نكاح ايسى چيز نہيں كہ اس ميں دل كا خشوع و خضوع ہونا چاہيے كہ ذہنى انتشار ہونے يہ متاثر ہو جائے، اس ليے جب آپ كو يہ علم تھا كہ يہ ايجاب و قبول عقد نكاح كے ليے ضرورى ہے اور يہ ايجاب و قبول ہو گيا تو يہ عقد نكاح صحيح ہے، اور اس وسوسہ كى جانب التفات مت كريں.
واللہ اعلم .
Read More »

اگر منگنى ميں ايجاب و قبول ہو تو نكاح ہو جائيگا

147796: اگر منگنى ميں ايجاب و قبول ہو تو نكاح ہو جائيگا


برائے مہربانى مجھے يہ فتوى ديں كہ كچھ لوگ كہتے ہيں كہ منگنى اور لڑكے لڑكى والوں كا اس عورت كے مہر پر متفق ہو جانا جس سے شادى كرنى ہو مثلا ايك لاكھ ريال پر اتفاق ہو جائے تو اس سے مرد كے ليے وہ عورت حلال ہو جاتى ہے، كيونكہ نكاح پڑھنا تو سنت ہے، يہاں ايجاب و قبول واجب يعنى آدمى كا عورت سے نكاح قبول كرنا واجب ہے ؟
الحمد للہ:
اول:
منگنى اور عقد نكاح ميں فرق ہے: منگنى يہ ہوتى ہے كہ عورت سے نكاح كى رغبت ظاہر كرنے كو خطبہ يا منگنى كہا جاتا ہے، غالب طور پر اس ميں عورت كے ولى كى جانب سے ايجاب نہيں ہوتا كيونكہ وہ مہلت ليتا اور جس كا رشتہ طلب كيا گيا ہے اس لڑكى رائے معلوم كرتا ہے، اور بعض اوقات عورت كا ولى شادى كا وعدہ كرليتا ہے.
ليكن عقد نكاح كے كچھ اركان اور شروط ہيں: اركان ميں ايجاب و قبول شامل ہے، عورت كے ولى يا اس كے وكيل كى جانب سے ايجاب اور خاوند يا اس كے وكيل كى جانب سے قبول ہوتا ہے.
لہذا اگر باپ ولى ہو تو وہ يہ كہےگا كہ ميں نے اپنى فلاں بيٹى كا تيرے ساتھ نكاح كيا، اور خاوند كہےگا ميں نے فلاں عورت سے شادى قبول كى.
كشاف القناع ميں درج ہے:
" ايجاب و قبول كے بغير نكاح منعقد نہيں ہوتا، ايجاب عورت كے ولى يا اس كے قائم مقام كى جانب سے صادر الفاظ كو كہا جاتا ہے "انتہى بتصرف
ديكھيں: كشاف القناع ( 5/37 ).
اور بعض فقھاء كرام مثلا حنابلہ نے شرط لگائى ہے كہ قبول پر ايجاب مقدم ہے يعنى پہلے عورت كے ولى كى جانب سے ايجاب ہوگا اور پھر خاوند قبول كريگا "
ديكھيں: المغنى ( 7 / 61 ).
اسى طرح عقد نكاح صحيح ہونے كے ليے دو عادل مسلمان افراد كى گواہى بھى ضرورى ہے.
دوم:
كچھ نكاح تو بغير منگنى كے ہى ہو جاتے ہيں، اور عورت كى رضامندى سے دو گواہوں كى موجودگى ميں ايجاب و قبول ہو تو اس طرح يہ نكاح ہو جائيگا، پہلے زمانے ميں ايسا ہوا كرتا تھا بلكہ اس وقت بھى ہوتا ہے.
يہ نہيں كہا جائيگا كہ نكاح سنت ہے اور صرف ايجاب و قبول واجب ہے، بلكہ ايجاب و قبول ہى عقد نكاح ہے اور يہ كلام سے ہى ہو جاتا ہے اس كے ليے لكھنا اور رجسٹر كرنا شرط نہيں، بلكہ حقوق كى توثيق كے ليے نكاح رجسٹر كرايا جاتا ہے تا كہ حقوق تلف نہ ہوں.
اسى طرح يہ بھى شرط نہيں كہ نكاح كرنے والے نكاح رجسٹرار ہونا چاہيے، بلكہ عورت كے ولى اور خاوند كے درميان ايجاب و قبول ہو تو نكاح ہو جائيگا.
سوم:
اور اگر منگنى ميں ايجاب و قبول ہو جائے اور وہ بعد ميں عقد نكاح پر متفق ہوں تو عقد نكاح اس وقت ہو گا جب وہ نكاح كريں گے؛ كيونكہ يہ صراحت ہے كہ منگنى ميں جو ہوا ہے وہ عقد نكاح نہيں.
اور اگر منگنى ميں ايجاب و قبول ہو اور عقد نكاح كا بعد ميں وعدہ نہ كيا گيا ہو اور نہ ہى انہوں نے اس ذكر تك كيا ہو تو يہاں ان كے ہاں عادت اور رواج كےمطابق عمل كيا جائيگا، كہ اگر ان كے ہاں عادت اور رواج ہو كہ اسے عقد نكاح كے ليے وعدہ شمار كيا جاتا ہو اور عقد نكاح نہيں تو پھر اس سے عقد نكاح نہيں ہوگا.
ليكن اگر ان كے ہاں عادت ہو كہ يہى عقد نكاح شمار ہوتا ہے تو پھر اسے عقد نكاح تسليم كيا جائيگا.
شيخ ابن عليش مالكى رحمہ اللہ سےدرج ذيل سوال كيا گيا:
درج مسئلہ ميں آپ كى رائے كيا ہے؟
اگر ايك شخص دوسرے كو اپنى بيٹى يا اپنے بيٹے كے رشتہ كے ليے بھيجے تو اس نے وہ رشتہ قبول كر ليا اور رخصتى كے وقت عقد نكاح كا وعدہ كر ليا اور اسے لباس وغيرہ بھيج ديا، پھر عورت كے گھر والوں كو پيغام بھيجا كہ اس كى رخصتى كر ديں تو انہوں نے لڑكى كو تيار كر كے اس كے ساتھ بھيج ديا اور اس شخص نے بغير گواہوں اور عقد كے دخول كر ليا يہ گمان كرتے ہوئے كہ والدين كى جانب سے عقد ہو چكا ہے ؟
شيخ رحمہ اللہ كا جواب تھا:
" اس شخص اور عورت كے مابين عليحدگى كرا واجب ہے اور يہ نہيں كہا جائيگا كہ نكاح فسخ ہو گيا ہے؛ كيونكہ نكاح تو ہوا ہى نہيں، اور اسے استبرا رحم كرنا ہوگا...
تحفہ كى شرح ميں علامہ تاودى كہتے ہيں:
" ابو سالم ابراہيم جلالى سے دريافت كيا گيا كہ: لوگوں كى عادت ہے كہ ايك شخص اپنے يا اپنے بيٹے كے ليے كوئى شخص كسى عورت كا رشتہ طلب كرتا ہے تو عورت كے گھر والے وہ رشتہ قبول كر كے رخصتى كى رات عقد نكاح كرنے كا وعدہ كر ليتے ہيں، پھر منگيتر اسے مہندى وغيرہ اور مختلف تقريبات پر لباس وغيرہ بھيجتا ہے، منگنى كے وقت عورتيں وہاں جاتى ہيں اور لوگوں كو بھى علم ہے كہ فلاں عورت نے فلاں شخص سے شادى كى ہے پھر اس شخص كو موت آ جاتى ہے يا كوئى اختلاف پڑ جاتا ہے تو كيا كيا جائيگا ؟
شيخ كے جواب كا ماحاصل يہ ہے:
اگر تو ان كے ہاں يہ عادت ہے كہ منگنى اور اس رشتہ كو قبول كرنا يہ عقد نكاح كے ليے راستہ ہموار كرنا ہے اور عقد نكاح رخصتى كے وقت ہوگا، تو ان كے مابين جو كچھ ہوا اسے لازم نہيں كيا جائيگا، بلكہ يہ تو ايك دوسرے كى طرف ميلان ہے تو اس ميں نكاح منعقد نہ ہونے ميں كوئى اشكال نہيں اور نہ ہى اس صورت ميں نكاح كے احكام مرتب ہونگے.
اور اگر ان كے ہاں يہ عادت ہو كہ يہ عقد نكاح كى جگہ ہوتا ہے .... تو پھر اس نكاح كےمنعقد ہونے ميں كوئى اشكال نہيں ، اور اس كے نتيجہ ميں نكاح كے احكام مرتب ہونگے.
اور اگر حالت مجہول ہو وہ اس طرح كہ اگر ان سے دريافت كيا جائے كہ: كيا ان كا ارادہ وعدہ كا تھا، يا كہ تنفيذ كا اور وہ كوئى جواب نہ دين تو اس صورت ميں المزدغى كا فتوى يہ ہے كہ:
نكاح منعقد ہوگا اور اس كے احكام لاگو ہونگے، ليكن البقينى نے اس كے خلاق عدم نكاح كا فتوى ديا ہے.
پھر تاودى كہتے ہيں: حاصل يہ ہے كہ: اگر تو ان كے ہاں عادت ہو كہ منگنى اور اس رشتہ كو قبول كرنا عقد نكاح شمار كيا جاتا ہو، چاہے خاوند اور ولى كے نائب كى جانب سے ہو اور خاوند اور بيوى دونوں رضامند ہوں تو ظاہر يہى ہوتا ہے كہ اس سے نكاح ہو جائيگا اور نكاح كے احكام مرتب ہونگے اور اگر عادت يہ ہو كہ اس سے صرف رشتہ قبول ہے سكوت يا وعدہ ہو تو پھر عقد نكاح نہيں ہوگا, واللہ اعلم.
عادت كو سكوت كى حالت ميں ديكھا جائيگا، ليكن وعدہ كى تصريح كے وقت يعنى جب وعدہ كيا جائے كہ عقد نكاح رخصتى كى رات ہوگا تو پھر نہيں؛ كيونكہ يہ چيز عادت كو منسوخ كرتى ہے، جب اسے عقد نكاح ثابت كيا جائے" انتہى
ديكھيں: فتاوى الشيخ ابن عليش ( 1/ 420 ) اور التاودى ( 1 / 17 ) اور شرح ميارۃ على الحكام ( 1 / 155 ) بھى ديكھيں.
اس وقت غالب يہى ہے كہ لوگ منگنى اور عقد نكاح ميں فرق كرتے ہيں.
واللہ اعلم .
Read More »

دونوں نے زنا كے بعد شادى كى اور علم نہيں كہ عقد نكاح سے قبل توبہ كى تھى يا نہيں كيا عقد نكاح كى تجديد لازم ہے

131467: دونوں نے زنا كے بعد شادى كى اور علم نہيں كہ عقد نكاح سے قبل توبہ كى تھى يا نہيں كيا عقد نكاح كى تجديد لازم ہے


ميں شادى شدہ ہوں ليكن ميں اور ميرا خاوند زنا كا مرتكب ہوئے تھے، اور جب ميں نے سوال پر آپ كا جواب ( غير شرعى تعلقات كے شادى پر اثرات ) پڑھا تو مجھے اور ميرے خاوند كے ذہن ميں وسوسے آنا شروع ہو گئے كہ ہم نے اس برائى سے توبہ كب كى تھى، ہميں ياد نہيں آيا توبہ كى بھى تھى يا نہيں. 
ہم اس پر بہن زيادہ نادم ہيں، مجھے يہ بھى ياد نہيں كہ آيا عقد نكاح سے قبل حيض آيا تھا يا نہيں، ليكن يہ علم ہے كہ مجھے حمل نہيں تھا، ہميں معلوم نہيں ہو رہا كہ ہم كيا كريں ؟
الحمد للہ:
زانى مرد اور زانيہ عورت كے ليے زنا سے توبہ كيے بغير شادى كرنا جائز نہيں؛ كيونكہ اللہ سبحانہ و تعالى كا فرمان ہے:
" زانى مرد سوائے زانيہ عورت كے يا مشرك عورت كے كسى اور سے شادى نہيں كرتا، اور زانيہ عورت سوائے زانى مرد يا مشرك مرد كے كسى اور سے شادى نہيں كرتى، اور يہ مومنوں پر حرام كيا گيا ہے " النور ( 3 ).
اس ليے اگرتو آپ دونوں نے شادى سے قبل توبہ كر لى تھى تو آپ كا نكاح صحيح ہے، اور اگر عقد نكاح توبہ سے پہلے ہوا ہے تو اس ميں فقھاء كا اختلاف پايا جاتا ہے:
جمہورفقھاء كرام كے ہاں زانى مرد اور زانى عورت كا نكاح صحيح ہے چاہے انہوں نے توبہ نہ بھى كى ہو.
اور حنابلہ كے ہاں زانى عورت كا توبہ سے قبل نكاح كرنا صحيح نہيں، انہوں نے زانى كا نكاح صحيح ہونے ميں توبہ كى شرط نہيں لگائى "
ديكھيں: الانصاف ( 8 / 132 ) اور كشف القناع ( 5 / 83 ).
اس قول كى بنا پر اگر آپ نے عقد نكاح سے قبل توبہ كر لى تھى تو آپ كا نكاح صحيح ہے، وگرنہ احتياط اسى ميں ہے نكاح كى تجديد كر لى جائے.
اور پھر توبہ اس طرح ہوتى ہے كہ اپنے كيے پر نادم ہو اور آئندہ يہ برائى نہ كرنے كا عزم كيا جائے، اس ليے اگر آپ حرام كام پر نادم تھيں اور آئندہ اسے ترك كرنے كا عزم كر ركھا تھا اور اس كے بعد آپ نے شادى كى تو يہ آپ كى توبہ ہے.
اور استبراء رحم يا عدت كے متعلق بھى علماء كا اختلاف ہے، احناف اور شافعي حضرات كے ہاں يہ لازم نہيں ہے.
ہم آپ كو يہى نصيحت كرتے ہيں كہ اگر آپ كے ليے ولى كو حقيقت حال بتائے بغير تجديد نكاح ممكن ہو تو اسى ميں احتياط ہے.
عقد نكاح كا طريقہ يہ ہے كہ آپ كا ولى دو گواہوں كى موجودگى ميں آپ كے خاوند كو كہے: ميں نے اپنى فلاں بيٹى يا بہن كا آپ سے نكاح كيا، اور آپ كا خاوند كہے: ميں نے قبول كيا.
اور اگر حرام تعلقات كى خبر ديے بغير تجديد نكاح ممكن نہ ہو تو ہم اميد كرتے ہيں كہ ايسا آپ كے ليے لازم نہيں، بلكہ جمہور علماء كے قول كے مطابق آپ كا نكاح صحيح ہے اور آپ اپنے نكاح پر ہى ہيں.
اللہ تعالى سے دعا ہے كہ وہ آپ كى اصلاح فرمائے اور آپ كى توبہ قبول كرے.
واللہ اعلم .
Read More »

نئى مسلمان عورت كا شادى ميں پيدا ہونے والے اشكالات كے متعلق سوال

152464: نئى مسلمان عورت كا شادى ميں پيدا ہونے والے اشكالات كے متعلق سوال


ميں نہيں جانتى كہ آيا ميرى شادى صحيح تھى يا نہيں شادى درج ذيل طريقہ سے ہوئى: 
ابتدائى طور پر عقد نكاح انگلش ميں تحرير كيا گيا اس وقت گواہ تو موجود تھے ليكن انہيں انگلش نہيں آتى تھى، ميں عقد نكاح تحرير نہيں كر رہى تھى ليكن انہوں نے مجھے بتايا كہ گواہوں ميں ايك تو امام مسجد ہے دوسرا حافظ قرآن اور ان كا انگلش ميں بات نہ كرنا عقد نكاح صحيح ہونے ميں مانع نہيں. دوسرى بات يہ كہ مجھے مہر نہيں ديا گيا اور نہ ہى ميں مہر مؤخر پر متفق ہوئى ہوں. 
تيسرى چيز يہ ہے كہ: شادى كى تقريب صحيح طريقہ سے ادا نہيں ہوئى، پھر سہاگ رات يہ انكشاف ہوا كہ ميرے خاوند كو تو جنسى ضعف كى شكايت ہے، جس كا معنى يہ ہوا كہ اس سے اولاد نہيں ہو سكتى، اور جنسى رغبت بھى بہت قليل ہے. 
پھر يہى نہيں بلكہ شادى كے تيسرے روز ميرا خاوند تبليغى جماعت كے ساتھ چاليس روزہ چلہ كے ليے چلا گيا اور كچھ مال بھى ساتھ ليتا گيا... يعنى خاوند نئى نويلى دلہن كو چھوڑ كر د دن بعد چلہ كاٹنے چلا گيا ؟! 
ميرے خيال ميں اس طرح كا خاوند ايك گھرانہ بنانے اور اس كا خيال ركھنے كى استطاعت نہيں ركھتا.. اور اس كے ليے يہ كيسے جائز ہوا كہ وہ تبليغ كے ليے جائے اور ميرا مہر ادا كرنے كى بجائے مال و دولت بھى ساتھ لينا جائے ؟! 
برائے مہربانى ميرى مدد فرمائيں، ميں ايك نئى مسلمان عورت ہوں، ميں نہيں جانتى كہ مجھ پر كيا كرنا واجب ہے ؟ 
نوٹ: ميرى شادى كرنے والا شخص ہى عقد نكاح تحرير كرنے والا تھا، جو كہ ميرے خاوند كا ايك دوست بھى ہے، جيسا كہ ميں بيان كر چكى ہوں ميں ايك نئى مسلمان ہوئى ہوں اور ميرے خاندان ميں كوئى شخص مسلمان نہيں، مجھے معلوم نہيں ہو رہا كہ ميں كيا كروں ؟
الحمد للہ:
اول:
ہمارى دعا ہے كہ اللہ سبحانہ و تعالى آپ كو دين اسلام پر ثابت قدم ركھے، اور آپ كو صحيح راہ پر ركھے اور رشد و ہدايت سے نوازے.
ہم بھى آپ كے كفر كے ظلمات و اندھيروں سے نكل كر ايمان كے نور ميں داخل ہونے اور قبول اسلام كى خوشى و فرحت ميں آپ كے ساتھ شريك ہيں اللہ سبحانہ و تعالى كا فرمان ہے:
{ كہہ ديجئے كہ اللہ كے فضل اور اس كى رحمت سے ہى ہے تو وہ اس كے ساتھ خوش ہوں، يہ اس سے بہتر ہے جو وہ جمع كرتے ہيں }يونس ( 58 ).
دوم:
نكاح ميں گواہ بنانا نكاح كى شروط ميں شامل ہے، اور اعلان نكاح گواہوں سے كافى ہو جاتا ہے؛ كيونكہ اعلان نكاح گواہ بنانے كے معانى ميں بلكہ اس سے زائد معانى ديتا ہے.
شيخ الاسلام ابن تيميہ رحمہ اللہ كہتے ہيں:
" اس ميں كوئى شك و شبہ نہيں كہ اعلان نكاح سے نكاح صحيح ہوتا، چاہے اس ميں دو گواہ نہ بنائے جائيں " انتہى
ديكھيں: مجموع الفتاوى ( 32 / 130 ).
مزيد تفصيل اور معلومات كے ليے آپ سوال نمبر ( 112112 ) كے جواب كا مطالعہ كريں.
سوم:
عربى زبان كے علاوہ دوسرى كسى بھى زبان ميں نكاح ہے، ليكن شرط يہ ہے كہ گواہ وہ زبان جانتے ہوں، كيونكہ گواہ تو اس كى گواہى ديگا جو اس نے سنا ہے، لہذا اگر وہ اس زبان كو ہى نہيں سمجھتا تو اس كى گواہى صحيح نہيں ہوگى.
جيسا كہ اوپر بيان ہوا ہے كہ اعلان نكاح گواہوں سے كافى ہو جاتا ہے، اس ليے اگر نكاح كا اعلان كيا گيا اور مسلمانوں كے ايك گروہ كے ہاں اس نكاح كى شہرت ہوئى ہو تو يہ نكاح صحيح ہے.
چہارم:
اگر عقد نكاح ميں مہر مقرر نہيں كيا گيا اور نام نہيں ليا گيا تو بھى نكاح صحيح ہے، اس صورت ميں عورت كو مہر مثل ملےگا، يعنى اس طرح كى عورتوں جتنا مہر ملےگا.
الموسوعۃ الفقھيۃ ميں درج ہے:
" ہر نكاح ميں مہر واجب ہے، كيونكہ اللہ سبحانہ و تعالى كا فرمان ہے:
{ اور ان كے علاوہ تمہارے ليے حلال كى گئى ہيں، كہ اپنے مالوں كے بدلے طلب كرو }.
يہاں حلت كو مہر كے ساتھ مقيد كيا گيا ہے؛ ليكن عقد نكاح ميں نكاح صحيح ہونے كے ليے مہر مقرر كرنا اور نام لينا شرط نہيں، اس ليے علماء كرام كا اتفاق ہے كہ مہر كا نام ليے بغير نكاح صحيح ہے " انتہى
ديكھيں: الموسوعۃ الفقھيۃ ( 39 / 151 ).
مستقل فتوى كميٹى سعودى عرب كے علماء كرام كہتے ہيں:
" نكاح ميں مہر كا ذكر كرنا نكاح كے اركان ميں شامل نہيں ہوتا، اس ليے اگر كسى شخص نے عورت كے ساتھ مہر كا ذكر كيے بغير عقد نكاح كر ليا تو يہ عقد نكاح صحيح ہے، اور اس عورت كے ليے مہر مثل واجب ہوگا، اور مہر كى كم از كم مقدار كى كوئى حد نہيں؛ بلكہ ہر وہ چيز مہر بن سكتى ہے جو قيمت بن سكتى ہو، صحيح قول كے مطابق وہ مہر ركھنا جائز ہے " انتہى
ديكھيں: فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء ( 19 / 53 ).
پنجم:
ولى كے بغير عورت كا نكاح صحيح نہيں ہوتا كيونكہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:
" ولى كے بغير نكاح نہيں ہے "
سنن ابو داود حديث نمبر ( 2085 ) علامہ البانى رحمہ اللہ نے صحيح ابو داود ميں اسے صحيح قرار ديا ہے.
اور اگر ولى معدوم ہو يا وہ ولى بننے كى اہليت نہ ركھتا ہو تو پھر عورت كا ولى حكمران يا اس كا قائم مقام ہوگا، اور اگر يہ بھى معدوم ہو تو پھر عورت كا نكاح كسى اسلامك سينٹر كا رئيس يا امام مسجد يا كوئى عالم دين كريگا، اور اگر ان ميں سے كوئى نہ ملے تو پھر كوئى عادل مسلمان شخص عورت كى اجازت سے اس عورت كا نكاح كر سكتا ہے.
ابن قدامہ رحمہ اللہ كہتے ہيں:
" كسى كافر شخص كو مسلمان عورت پر كسى بھى حالت ميں ولايت حاصل نہيں، وہ اہل علم كے اجماع كے مطابق مسلمان عورت كا ولى نہيں بن سكتا " اتہى
ديكھيں: المغنى ( 7 / 21 ).
اور ابن قدامہ رحمہ اللہ كا يہ بھى كہنا ہے:
" اگر عورت كے ليے ولى يا حكمران نہ پايا جاتا ہو تو امام احمد سے مروى روايت كے مطابق عورت كى اجازت سے ايك مسلمان شخص كريگا " انتہى
ديكھيں: المغنى ( 7 / 14 ).
اور شيخ الاسلام ابن تيميہ رحمہ اللہ كہتے ہيں:
" ليكن جس عورت كا ولى نہ ہو اگر اس بستى يا علاقے اور محلے ميں حكمران كا نائب ہو تو وہ اور بستى كا نمبردار اور بڑا اس كى شادى كريگا، اور اگر ان ميں امام جس كى بات مانى جاتى ہو وہاں پايا جائے تو عورت كى اجازت سے اس كى شادى كريگا " انتہى
الفتاوى الكبرى ( 5 / 451 ).
اور ايك مقام پر رقطراز ہيں:
" اگر عورت كا ولى بننے والا شخص نہ ملے تو ولايت اس شخص كى طرف منتقل ہو جائيگى جسے نكاح كے علاوہ باقى امور ميں ولايت ہو مثلا گاؤں كا نمبردار اور قافلے كا امير وغيرہ " انتہى
ديكھيں: الفتاوى الكبرى ( 5 / 451 ).
مستقل فتوى كميٹى سعودى عرب كے علماء كرام كا كہنا ہے:
" اگر عورت كا كوئى قريبى يا دور كا كوئى ولى مسلمان نہ ہو تو آپ كے مركز اسلامى كا رئيس اور چئرمين نكاح كى ذمہ دارى پورى كريگا؛ كيونكہ اس طرح كے لوگوں كا وہ والى كى جگہ ہوتا ہے.
اس ليے كہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:
" جس كا كوئى ولى نہ ہو تو حكمران اس كا ولى ہو گا "
جہاں مسلمان قاضى اور جج نہ ہوں وہاں مركز اسلامى كا رئيس اور چئرمين سلطان اور والى كى جگہ ہو گا " انتہى
ديكھيں: فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء ( 3 / 387 ).
ظاہر تو يہى ہوتا ہے كہ آپ كا نكاح صحيح ہے؛ كيونكہ جس شخص نے آپ كا نكاح كيا ہے اگر آپ كا ولى نہيں تو اسے آپ پر ولايت حاصل ہوگى، ليكن بہتر و افضل تو يہى تھا كہ آپ كے شہر كے مركز اسلامى كا چئرمين آپ كا ولى بن كر نكاح كرتا.
مزيد تفصيلات كے ليے آپ سوال نمبر ( 48992 ) كے جواب كا مطالعہ ضرور كريں.
ششم:
تبليغى جماعت اسلامى جماعتوں ميں سے ايك جماعت ہے جس كى ميدان ميں اسلام كى دعوت دينے ميں بہت مشكور جہود ہيں، ليكن اس جماعت مؤسسين و افراد كے فكرى و عملى عقائد ميں بہت بڑى بڑى غلطياں ہيں جن كى بنا پر اس سے اجتناب كرنا ضرورى ہے، بلكہ شركيہ عقائد تك پائے جاتے ہيں، آپ ان كى تفصيل ديكھنے كے ليے سوال نمبر ( 7674 ) اور ( 39349 ) اور ( 47431 ) كے جوابات كا مطالعہ ضرور كريں.
خاوند كو شادى كے ابتدائى ايام ميں ہى آپ كو چھوڑ كر تبليغى جماعت كے ساتھ نہيں جانا چاہيے تھا.
ليكن آپ اپنے خاوند كے بارہ ميں حسن ظن ركھيں، شادى كے دو دن بعد ہى آپ كے خاوند كا ان كے ساتھ جانا اس كى بات كى دليل ہے كہ وہ دعوت الى اللہ كا بہت ہم و غم ركھنے والا شخص ہے.
ہفتم:
نكاح صحيح ہونے كے ليے شادى كى تقريب كرنا شرط نہيں، چاہے شادى كى تقريب صحيح شكل ميں ہوئى يا نہيں يہ نكاح كى صحت پر اثرانداز نہيں ہوگى، ليكن يہ ضرورى ہے كہ شادى كى تقريب ميں حرام اور غلط قسم كى اشياء مثلا گانا بجانا اور موسيقى اور مرد و عورت كااختلاط و بے پردگى نہيں ہونى چاہيے.
ہشتم:
آپ كا خاوند جنسى ضعف اور بيمارى كا شكار ہے، يا اس سے اولاد ہونے كا احتمال بہت ہى كمزور ہے، اس كا علاج يہ ہے كہ وہ كسى قابل اور تجربہ كار ڈاكٹر سے مشورہ كر كے علاج كرائے تا كہ اس بيمارى كا كوئى حل نكل سكے.
ہم آپ كو صبر و تحمل اور حكمت كى نصيحت كرتے ہوئے يہ كہيں گے كہ آپ كوئى آخرى فيصلہ كرنے سے قبل اچھى سوچيں كہ آپ اس طرح كے حالات ميں خاوند سے عليحدہ ہو جائيں تو كيا ہوگا، آپ كے ليے ان حالات ميں عليحدگى بہتر نہيں ہے.
اگر ممكن ہو سكے تو آپ امام مسجد كو درميان ميں ڈاليں جس نے آپ كا نكاح بھى كيا تھا، يا پھر اس كے علاوہ ثقہ اور قابل اعتماد مسلمان كے سامنے يہ مسئلہ ركھيں كہ وہ آپ كے خاوند كو سمجھائے كہ اس پر آپ كے ساتھ حسن معاشرت كرنى چاہيے، اور آپ كے حقوق كيا خيال كرنا چاہيے؛ يہ عليحدگى سے بہتر ہے.
اللہ سبحانہ و تعالى سے دعا كرتے ہيں كہ وہ آپ كو خير و بھلائى پر جمع ركھے اور آپ كے مابين اصلاح فرمائے.
واللہ اعلم .
Read More »

فرقہ اباضيہ اور بدعتى كے پيچھے نماز ادا كرنا

40147: فرقہ اباضيہ اور بدعتى كے پيچھے نماز ادا كرنا


اباضى فرقہ كے متعلق آپ كى كيا رائے ہے، اور كيا يہ صحيح ہے كہ ابن باز رحمہ اللہ تعالى نے اس فرقہ كو كافر قرار ديا ہے ؟ 
يہاں ہم امريكہ جہاں مختلف فرقے ہيں جن ميں زيدى، شيعہ بھى شامل ہيں كيا ہم مسجد ميں كسى ايك كو امامت كى اجازت ديں، اور ان كے پيچھے نماز ادا كر ليں، يا كہ يہ اہل سنت كو ہى ملنى چاہيے ؟
الحمد للہ:
اباضى ايك گمراہ فرقہ ہے، جيسا كہ مستقل فتوى كميٹى كے فتاوى جات ميں بيان كيا گيا ہے، ذيل ميں ہم اس فتوى كو بيان كرتے ہيں:
سوال:
كيا اباضى فرقہ گمراہ اور خوارج ميں شامل ہوتا ہے ؟
اور كيا ان كے پيچھے نماز ہو جاتى ہے ؟
كميٹى كا جواب تھا:
الحمد للہ وحدہ والصلاۃ والسلام على رسولہ و آلہ و صحبہ...
اما بعد:
اباضى فرقہ گمراہ فرقوں ميں سے ہے، كيونكہ ان مں بغاوت و عداوت اور عثمان بن عفان، اور على رضى اللہ تعالى عنہ كے خلاف خروج پايا جاتا ہے، اور ان كے پيچھے نماز ادا كرنا جائز نہيں.
اللہ تعالى ہى توفيق بخشنے والا ہے.
ديكھيں: فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء فتوى نمبر ( 6935)
اباضى فرقہ كے متعلق مزيد معلومات حاصل كرنے كے ليے آپ سوال نمبر ( 11529 ) كے جواب كا مطالعہ كريں.
اس فرقہ كو كافر كہنے متعلق شيخ ابن باز رحمہ اللہ تعالى كى كلام سے ہم واقف نہيں.
شيعہ كے پيچھے نماز ادا كرنے كے حكم كے متعلق آپ سوال نمبر ( 20093 ) كا جواب ديكھيں.
اور كفريہ بدعات كے مرتكب افراد كو امامت جيسا منصب نہيں دينا چاہيے، كيونكہ سب اہل علم كے ہاں ان كے پيچھے نماز نہيں ہوتى، اور اس ليے بھى كہ وہ تو بائيكاٹ اور ڈانٹ ڈپٹ كے اہل ہيں نہ كہ انہيں امامت جيسے منصب كے ليے آگے كيا جائے، اور پھر انہيں نماز كے ليے آگے كرنے سے جاہل قسم كے لوگ دھوكہ كھا كر انہيں اچھا شمار كرينگے.
كفريہ بدعت يہ ہيں: مثلا قرآن مخلوق ہونے كا عقيدہ ركھنا، اور جنت ميں مومنوں كے ليے اپنے رب كا ديدار كرنے كى نفى كا عقيدہ، اور مرتكب كبيرہ كا كافر كہنا، يا اسے ابدى جہنمى شمار كرنا، اور ابو بكر اور عمر رضى اللہ تعالى عنہما كو كافر كہنا، يا تحريف قرآن يا آئمہ كرام كے متعلق علم غيب كا عقيدہ ركھنا، يا مردوں سے مدد طلب كرنا، اس كے علاوہ كفر و شرك كى دوسرى سب صورتيں.
اس بدعتى كے علاوہ جس كى بدعت كفريہ نہ ہواس ليے كہ غير كفريہ بدعتى كے پيچھے نماز صحيح ہے.
مستقل فتوى كميٹى كے فتاوى جات ميں درج ذيل سوال آيا ہے:
سوال:
كيا بدعتى امام كے پيچھے نماز ادا كرنا جائز ہے ؟
كميٹى كا جواب:
اگر كوئى شخص غير بدعتى امام پائے تو وہ بدعتى امام كو چھوڑ كر غير بدعتى امام كے پيچھے نماز ادا كرے، اور جسے بدعتى امام كے علاوہ كوئى اور امام نہ ملے تو وہ اسے وعظ و نصيحت كرے ہو سكتا ہے وہ اپنى بدعت ترك كر دے، اور اگر بدعتى امام وعظ و نصيحت قبول نہيں كرتا، اور اس كى بدعت شركيہ ہے جيسے كہ فوت شدگان سے مدد طلب كرنا، اور اللہ تعالى كے علاوہ مردوں كو پكارنا، يا پھر ان كے نام پر ذبح كرنا، تو ايسے شخص كے پيچھے نماز ادا نہ كرے، كيونكہ يہ كفر ہے اور اس كى نماز باطل ہے، اور اسے امام بنانا جائز نہيں.
ليكن اگر اس كى بدعت كفريہ نہيں، مثلا زبان سے نماز كى نيت كرنا تو اس كى نماز صحيح ہے، اور اس كے پيچھے نماز ادا كرنے والے كى نماز بھى صحيح ہے.
اللہ تعالى ہى توفيق دينے والا ہے.
فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء ( 7 / 364 ).
واللہ اعلم .
Read More »

اہل سنت كو گمراہ فرقوں كے لوگوں سے اپنى بيٹيوں كى شادى نہيں كرنى چاہيے

66052: اہل سنت كو گمراہ فرقوں كے لوگوں سے اپنى بيٹيوں كى شادى نہيں كرنى چاہيے


كيا اباضى فرقہ سے تعلق ركھنے والا نوجوان شافعى المسلك لڑكى سے شادى كر سكتا ہے ؟
الحمد للہ:
اباضى فرقہ خوارج فرقہ سے تعلق ركھتا ہے، جو كہ گمراہ فرقہ ہے ان كى مذمت ميں بہت سارى نصوص وارد ہيں، آپ اس كى تفصيل ديكھنے كے ليے سوال نمبر ( 11529 ) كے جواب كا مطالعہ كريں.
اور سوال نمبر ( 40147 ) كے جواب ميں ہم نے مستقل فتوى اور علمى ريسرچ كميٹى سعودى عرب كا درج ذيل كلام نقل كيا ہے:
" اباضى فرقہ گمراہ فرقوں ميں شامل ہوتا ہے، كيونكہ يہ لوگ عثمان بن عفان اور على رضى اللہ تعالى عنہم كے خلاف خروج كرتے ہيں، اور ان پر ظلم و ستم اور ان سے عداوت ركھتے ہيں، اس ليے ان كے پيچھے نماز ادا كرنى جائز نہيں " انتہى
اور شيخ محمد بن ابراہيم رحمہ اللہ كا فتوى ہے:
" اباضيوں كى گواہى شرعا قبول نہيں ہے " انتہى
ديكھيں: فتاوى الشيخ محمد بن ابراہيم ( 13 / 30 ).
اور پھر عورت كے اولياء كو اپنى بچى كے ليے بہتر خاوند تلاش كرنے كى كئى ايك نصوص وارد ہيں، اس ميں خاوند كا دين و اخلاق بھى پسنديدہ ہونا شامل ہے، اور پھر گمراہ فرقوں كا كونسا دين پسنديد ہوگا، جو لوگ مسلمان آئمہ كرام كے خلاف خروج كا عقيدہ ركھيں، اور پھر قرآن مجيد كو مخلوق كہتے ہوں، اور مرتكب كبيرہ كو كافر سمجھتے ہوں، اور آخرت ميں اللہ سبحانہ و تعالى كى رؤيت كا انكار كرتے ہوں ان كا دين كيا ہوگا؟!!
ابو ہريرہ رضى اللہ تعالى عنہ بيان كرتے ہيں كہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:
" جب تمہارے پاس كسى ايسے شخص كا رشتہ آئے جس كے دين اور اخلاق كو تم پسند كرتے ہو تو اس كے ساتھ ( اپنى لڑكى كى ) شادى كر دو، اگر ايسا نہيں كرو گے تو زمين ميں لمبا چوڑا فساد بپا ہو جائيگا "
سنن ترمذى حديث نمبر ( 1084 ) سنن ابن ماجہ حديث نمبر ( 1967 ) علامہ البانى رحمہ اللہ نے السلسلۃ الصحيحۃ حديث نمبر ( 1022 ) ميں اسے حسن قرار ديا ہے.
اس ليے اہل سنت كو چاہيے كہ وہ اپنى بچيوں كى شادي بدعتى شخص كے ساتھ مت كريں، كيونكہ خاوند كا اپنى بيوى پر بہت زيادہ اثر ہوتا ہے، اور اس طرح وہ عورت اپنے خاوند سے اثرانداز ہو كر فرقہ ناجيہ سے نكل كر گمراہ فرقے ميں چلى جائيگى.
واللہ اعلم .
Read More »

ايك سنى شخص علوى لڑكى سے شادى كرنا چاہتا ہے

184474: ايك سنى شخص علوى لڑكى سے شادى كرنا چاہتا ہے


پانچ برس سے ميں ايك لڑكى كو پسند كرتا ہوں اور وہ مجھ سے محبت كرتى ہے؛ ميں سنى ہوں اور وہ علوى اور اس كے خاندان والے رشتہ دينے سے انكار كرتے ہيں؛ كيونكہ ميں سنى ہوں، برائے مہربانى مجھے اس كا كوئى حل بتائيں، اور اگر وہ سنى بن جائے يا ميں علوى بن جاؤں تو كيا ہو گا ؟
الحمد للہ:
اول:
نصيريہ جسے علوى بھى كہا جاتا ہے ايك گمراہ اور منحرف اور دائرہ اسلام سے خارج گروہ ہے، ان كے عقائد باطل اديان سے مخلوط شدہ ہيں، ان كے كفر اور دائرہ اسلام سے خارج ہونے ميں اہل متفق ہيں ان ميں كوئى اختلاف نہيں پايا جاتا، آج لوگوں كے سامنے ان اسلام اور مسلم دشمنى واضح ہو چكى ہے.
ان كے باطل عقائد كى تفصيل معلوم كرنے كے ليے آپ سوال نمبر ( 109264 ) اور ( 113676 ) كے جوابات كا مطالعہ ضرور كريں.
دوم:
اس بنا پر اس فرقہ اور گروہ كى عورتوں سے نكاح كرنا جائز نہيں، اور نہ ہى ان كا ذبح كيا ہوا گوشت كھانا حلال ہے كيونكہ يہ كفار اور دائرہ اسلام سے خارج ہيں، چاہے وہ ان كے خاص ہوں يا عوام، كيونكہ ان كے كفر كى قباحت اور گمراہى و ضلالت واضح ہے، اور پھر جو كوئى بھى غير اللہ كو الہ و معبود مانے اس كے كفر ميں كوئى شك و شبہ نہيں رہتا، اور يہ لوگ تو على اللہ تعالى عنہ كو الہ و معبود قرار ديتے ہيں، حالانكہ على رضى اللہ تعالى عنہ اس سے برى ہيں.
شيخ الاسلام ابن تيميہ رحمہ اللہ كہتے ہيں:
" يہ درزيہ اور نصيريہ فرقہ لوگ بالاتفاق كافر ہيں، ان كا ذبيحہ كھانا حلال نہيں، اور نہ ہى ان عورتوں سے نكاح كرنا جائز ہے؛ بلكہ يہ جزيہ كا اقرار نہيں كرتے؛ كيونكہ يہ دين اسلام سے مرتد ہيں مسلمان نہيں، اور نہ ہى يہودى اور نصرانى ہيں، اسى طرح يہ نماز پنجگانہ كو بھى نہيں مانتے اور نہ ہى رمضان المبارك كے روزے تسليم كرتے ہيں، اور حج كى فرضيت كے بھى قائل نہيں ہے، اور مردار اور شراب وغيرہ جنہيں اللہ نے حرام قرار ديا ہے كو بھى حرام تسليم نہيں كرتے، اگرچہ انہوں نے ظاہرا اسلام كا لبادہ اوڑھ ركھا ہے اور كلمہ بھى پڑھتے ہيں، ليكن ان عقائد كى صورت ميں وہ بالاتفاق كافر ہيں " انتہى
ديكھيں: مجموع الفتاوى ( 35 / 161 ).
اس ليے جب تك وہ علوى لڑكى توبہ كر كے ان باطل عقائد اور مذہب كو چھوڑ كر اس سے برات، اور دين اسلام ميں رغبت ركھتے ہوئے شرك اور مشركيں سے برات كا اظہار نہيں كر ديتى، آپ كے ليے علوى لڑكى سے شادى كرنا جائز نہيں، اور يہ حيلہ بازى كے طور پر نہ ہو حقيقتا اس سے برات كا اظہار ہو.
يہ معلوم ہو چكا كہ بالاتفاق كسى مومن شخص كے ليے كافرہ عورت سے اس وقت نكاح كرنا جائز نہيں جب تك وہ اللہ اور اس كے رسول پر ايمان نہ لے آئے.
كيونكہ اللہ تعالى كا ارشاد ہے:
{ اور تم مشرك عورت سے اس وقت تك نكاح مت كرو جب تك وہ ايمان نہ لے آئيں }البقرۃ ( 221 ).
ابن قدامہ رحمہ اللہ كہتے ہيں:
" اہل كتاب كے علاوہ باقى سب كافروں كى عورتوں اور ان كے ذبيحہ كى حرمت ميں اہل علم كا كوئى اختلاف نہيں، اور اسى طرح مرتد عورت سے بھى نكاح حرام ہے، چاہے وہ كسى بھى دين سے تعلق ركھتى ہو " انتہى مخصرا
ديكھيں: المغنى ( 7 / 102 ).
مزيد آپ سوال نمبر ( 66052 ) اور ( 132478 ) كے جوابات كا مطالعہ ضرور كريں.
آپ نے سوال كے آخر ميں جو ذكر كيا ہے كہ " يا پھر ميں علوى بن جاؤں ؟؟ "
علم نہيں آپ كى اس سے حقيقتا كيا مراد ہے، كيا يہ آپ كا وسوسہ ہے كہ آپ اس عورت سے نكاح كے ليے علوى بن جائيں ؟
اگر تو اس كے متعلق دريافت كر رہے ہيں تو ہم آپ كو اس وسوسہ سے اللہ كى پناہ ميں لاتے ہيں؛ كيونكہ يہ واضح كفر ہے ايسا كرنے والے كا اللہ تعال كوئى عمل قبول نہيں فرمائيگا، بلكہ اس كى دنيا و آخرت دونوں ہى تباہ ہو جائيں گى.
ايك عورت كى بنا پر وہ يہ دين چھوڑ دے!! اور پھر يہ كيا معلوم كہ وہ اسے پا بھى سكےگا يا نہيں ؟
اور اگر اسے پا بھى لے تو كيا وہ اس سے فائدہ بھى كر سكے گا، اور اگر كر بھى لے تو كيا اس كى دنيا اس عورت كى وجہ سے سعادت مند بن سكےگى يا نہيں ؟
اور اگر دنيا ميں كاميابى و سعادت بھى مل گئى ، اور كچھ وقت كے ليے فائدہ بھى حاصل ہوا تو آخرت كى تباہى واضح ہے، اور المناك عذاب اور ہميشہ كے ليے جہنم كى آگ و بدبختى حاصل ہوگى، پھر اپنے علاوہ كسى كو نقصان نہيں دےگا، اللہ تعالى تو اس سے ہى نہيں بلكہ سارے جہان سے بے پرواہ ہے.
{ اور موسى نے كہا اگر تم اور وہ لوگ جو زمين ہيں سب كے سب كفر كرو تو بے شك اللہ يقينا بڑا بے پروہ ہے بے حد تريف والا ہے }ابراہيم ( 8 ).
ارشاد بارى تعالى ہے:
{ اور اگر تم ناشكرى كرو تو يقينا اللہ تعالى تم سے بہت بے پرواہ ہے اور وہ اپنے بندوں كے ليے ناشكرى پسند نہيں كرتا اور اگر تم شكر كرو تو وہ اسے تمہارے ليے پسند كرےگا، اور كوئى بوجھ اٹھانے والى ( جان ) كسى دوسرى كا بوجھ نہيں اٹھائيگى، پھر تمہارا لوٹنا تمہارے رب ہى كى طرف ہے تو وہ تمہيں بتلائےگا جو كچھ تم كيا كرتے تھے، يقينا وہ سينوں والى بات كو خوب جاننے والا ہے }الزمر ( 7 ).
ہمارى دعا ہے كہ اللہ تعالى آپ كے دل كو ہدايت نصيب كرے، اور آپ كا سينہ كھولے، اور آپ كو ظاہرى اور باطنى سب فتنوں سے محفوظ ركھے.
واللہ اعلم .
Read More »